کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما نرگس بلوچ جاں بحق ہوگئیں۔

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما نرگس بلوچ کو بلوچستان یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نرگس بلوچ کو کوئٹہ کی بلوچستان یونیورسٹی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ خیال رہے کہ نرگس کے دو بچوں کو رواں سال کے آغاز میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

اس سے قبل 6 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک لیاقت نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوگئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم پی اے ملک لیاقت پر فائرنگ سے 4 سیکیورٹی گارڈز جاں بحق جب کہ ایم پی اے سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

نامعلوم حملہ آوروں نے لیاقت کی گاڑی پر اس وقت گولی چلائی جب وہ اپنے چار محافظوں اور پارٹی کے کچھ دیگر کارکنوں کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔

وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) کے پی کے کو واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ وزیراعلیٰ نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

Leave a Comment