کراچی: کمشنر کراچی نے پولی تھین بیگز پر 2 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی

کراچی: کمشنر کراچی نے دو ماہ کے لیے شہر میں پولی تھین بیگز کی تیاری، فروخت اور خریداری پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پولی تھین بیگز کی تیاری، فروخت اور خریداری پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کو پابندی پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔

اس سے قبل 17 اگست کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نارووال محمد اشرف نے ضلع میں پولی تھین بیگز پر پابندی عائد کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں پولی تھین بیگز پر پابندی کا اعلان کردیا۔

اے ڈی ماحولیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دکاندار روئی، اون یا کاغذی تھیلوں کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ ماحولیات کی جانب سے انسپکٹر احمد یار اور محمد نوید پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

تبصرے

Leave a Comment