ڈاکٹر ندیم جاوید کو چیف اکانومسٹ مقرر کیا جائے گا، ذرائع

اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ڈاکٹر ندیم جاوید کو ملک کا چیف اکانومسٹ مقرر کرنے والی ہے۔

ڈاکٹر ندیم اس سے قبل 2014 سے 2018 تک چیف اکنامسٹ رہ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے ڈاکٹر ندیم کی تقرری کی منظوری ایک سرکلر کے ذریعے دی ہے۔ ڈاکٹر ندیم نے فرانس سے معاشیات میں پی ایچ ڈی کی ہے۔ وہ صحت عامہ میں بھی مہارت رکھتے ہیں اور وزیراعظم کی مشاورتی کونسل میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ‘جی ڈی پی ڈیٹا تبدیل کرنے کے دباؤ’ کے بعد چیف اکانومسٹ مستعفی

وہ 2014 سے 2018 تک مسلم لیگ ن کے دور میں چیف اکانومسٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

تبصرے

Leave a Comment