کراچی: کراچی سمیت سندھ میں موسلادھار بارش کا کوئی امکان نہیں کیونکہ مون سون کا لو پریشر کمزور ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات نے اپنی موسمی رپورٹ میں کہا ہے۔
مون سون کے لو پریشر کا نظام کمزور ہوگیا ہے اور ختم ہونے کو ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت موسم ابر آلود ہے اور شہر میں آج دوپہر تک بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اپنی موسمی ایڈوائزری میں مزید کہا ہے کہ بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی اضلاع میں آج رات تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا جس سے دادو، جامشورو، قمبر شہدادکوٹ اضلاع اور نشیبی علاقوں میں سیلاب آسکتا ہے۔
موسلا دھار بارشوں سے لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد، دادو اور قمبر شہداد کوٹ اضلاع میں مزید پانی جمع ہو سکتا ہے۔
بلوچستان کے اضلاع خضدار، لسبیلہ اور حب اور کیرتھر رینج پر مسلسل تیز بارشوں سے حب ڈیم، تھڈو ڈیم اور ڈاون اسٹریم نالہ پر اضافی دباؤ پیدا ہوسکتا ہے۔
تبصرے