موسلا دھار بارش: سندھ بھر میں آج اسکول، کالج بند رہیں گے۔

کراچی: مون سون بارشوں کے تازہ ترین اسپیل کے باعث آج صوبہ سندھ بھر میں نجی اسکول اور کالج بند رہیں گے، جب کہ آج موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی نے ایک بیان میں کہا کہ موسلادھار بارش کے باعث صوبے بھر میں تمام اسکول اور کالج بند رہیں گے۔

علاوہ ازیں سندھ کے دارالحکومت کراچی میں موسم کی خرابی کے باعث انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔ ملتوی ہونے والے امتحانات 25 اگست کو ہوں گے۔

حیدرآباد میں، ضلعی انتظامیہ نے اگلے 36 گھنٹوں میں شہر میں شدید بارش کے امکان کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں مون سون کے اس سپیل میں 200 ملی میٹر تک بارش ہونے کی توقع ہے۔

مقامی حکام نے احتیاطی تدابیر کا مشورہ دیتے ہوئے دکانداروں سے کہا کہ وہ دکانوں کی حفاظت کے لیے ریت کے تھیلے رکھیں۔

ضلعی انتظامیہ نے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ گوداموں اور فیکٹریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں تاجروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگلے دو روز تک اپنے کاروبار سہ پہر 3 بجے تک بند رکھیں۔

تبصرے

Leave a Comment