مزید بارشوں کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند

ڈائریکٹر MET آفس سردار سرفراز نے کہا کہ اس وقت وسطی بھارت میں مون سون کا ایک اور مضبوط نظام موجود ہے جس کے کل سے سندھ میں داخل ہونے کی امید ہے۔ مون سون کا نیا سلسلہ سندھ اور بلوچستان میں بارش کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے چند علاقوں میں 24 سے 25 اگست تک ہلکی سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ سردار سرفراز نے کہا کہ خیرپور، لاڑکانہ، سکھر، نواب شاہ، گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد میں بھی آج بارش ہو گی۔

23 سے 26 اگست تک بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی اضلاع میں موسلادھار بارش ہو گی۔ پی ایم ڈی نے اپنی موسمی ایڈوائزری میں کہا کہ بلوچستان میں موسلادھار بارش دادو، جامشورو اور قمر شہدادکوٹ میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہے۔

Leave a Comment