سیلاب اور بارشوں سے سندھ کو 550 ارب روپے کا نقصان ہوا، وزیراعلیٰ مراد

عمرکوٹ: وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں 550 ارب روپے سے زائد مالی نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو عمرکوٹ میں سندھ کے 30 اضلاع میں تباہ کن سیلاب اور شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیراعظم کو بتایا کہ سندھ میں جولائی میں اوسط سے 308 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں جبکہ اگست میں یہ شرح 784 فیصد ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2010 کے سیلاب نے دریائے سندھ کے دائیں کنارے کو نقصان پہنچایا جبکہ 2011 کے سیلاب نے بائیں کنارے کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے بتایا کہ گڈا اور سکھر بیراج سے اس وقت 550,000 کیوسک پانی گزر رہا ہے جس سے کچے کی زمینیں سیلاب کی زد میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 23 ​​اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے جبکہ 101 تالقوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو بتایا کہ تخمینہ مالی نقصان 550 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے کم از کم 293 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 836 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک اندازے کے مطابق 15 لاکھ گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 9197 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں سیلاب سے مزید 30 افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 293 ہوگئی

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب سے 28,45,046 ایکڑ سے زائد فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 570 سڑکوں کو آفت کے باعث نقصان پہنچا ہے۔ تباہ شدہ سڑکوں کی مرمت کے لیے درکار رقم 22.8 ارب روپے ہے۔

تبصرے

Leave a Comment