جامشورو: بااثر زمینداروں نے اپنی فصلوں کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے کلری باغ (KB) فیڈر کینال کاٹ دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق چند بااثر زمینداروں نے اپنی فصلوں کو سیلاب سے بچانے کے لیے KB فیڈر کینال کاٹ کر پانی کا رخ موڑ دیا۔ تاہم ایس ڈی او کے بی فیڈر محمد علی میمن بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شرپسند موقع سے فرار ہوگئے۔
ایس ڈی او نے بتایا کہ مزدوروں نے نہر کے کٹے کی مرمت شروع کر دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارش کا پانی نہروں میں پھینکنا ممنوع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب اور بارشوں سے سندھ کو 550 ارب روپے کا نقصان پہنچا
اس سے قبل آج وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں 550 ارب روپے سے زائد مالی نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے کم از کم 293 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جب کہ 836 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک اندازے کے مطابق 15 لاکھ گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 9197 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ۔ سیلاب اس آفت کی وجہ سے 28,45,046 ایکڑ سے زائد فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 570 سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔ تباہ شدہ سڑکوں کی مرمت کے لیے درکار رقم 22.8 ارب روپے ہے۔
تبصرے