کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے ہفتے کے روز صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے 5 ستمبر سے کھولنے کا اعلان کردیا۔
تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کا اعلان صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ خان مری نے کیا۔
بلوچستان کے تعلیمی ادارے 22 اگست کو معمول سے اوپر کی مون سون بارشوں کی وجہ سے شدید سیلاب کے پیش نظر بند کر دیے گئے تھے۔
گزشتہ ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبہ بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب زدگان کی امداد کے لیے صوبائی حکومت کو 10 ارب روپے دینے کا اعلان کیا۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ سیلاب نے ملک بھر میں خاص طور پر سندھ اور بلوچستان میں تباہی مچا دی ہے اور انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کے لیے خوراک اور رہائش کے انتظامات کے لیے حکومت کو عطیات دیں۔