بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے کیونکہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی۔

نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 31 اگست کو سماعت کرے گا۔ اضافے سے صارفین پر 65 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ جولائی میں پانی سے 35.17 فیصد، کوئلے سے 12.74 فیصد، ڈیزل سے 1.46 فیصد، فرنس آئل سے 6.42 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مزید پڑھ: سی پی پی اے نے مارکیٹ آپریشن فیس میں 1.85 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

سی پی پی اے کے مطابق ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کی قیمت 27 روپے 88 پیسے فی یونٹ، فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی 35 روپے 69 پیسے فی یونٹ تھی۔

سی پی پی اے نے بتایا کہ جولائی کے لیے ریفرنس لاگت 6 روپے 28 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی، بجلی کی پیداواری لاگت 10 روپے 98 پیسے فی یونٹ رہی، اس طرح جولائی میں مجموعی طور پر 13 ارب 76 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

گزشتہ ہفتے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بھی مارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں 1.85 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

تبصرے

Leave a Comment